بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا: وزیردفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہےکہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، بھارت نےجو ذلت اٹھائی اوراپنی کھوئی عزت بحال کرنےکیلئے یہ اقدام کرے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ افغانستان سے تعلقات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں پہلے بھی ٹھیک نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، اس فضا میں تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا جو ہماری خواہش نہیں، اچھے ہمسائےکی طرح تعلقات ہونے چاہئیں جو وقار کی بات ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے جن علاقوں میں دہشت گردپناہ لیتے ہیں مکینوں کو علم ہوتا ہے، محلےمیں اگر کوئی باہر سے آئے تو مجھےتیسرے دن ضرور علم ہو جائے گا، اگر ان علاقوں کے لوگ خاموش رہیں گےتو یہ نیم رضامندی ثابت ہوگی، پاکستان کے محب وطن شہری کا نقصان نہیں ہونےدیں گے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہےکہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، بھارت نےجو ذلت اٹھائی اوراپنی کھوئی عزت بحال کرنےکیلئے یہ اقدام کرے گا لیکن بھارت کو پہلےسے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کوجو خوش فہمی یا غلط فہمی تھی وہ نکال دی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شکست خوردہ بھارتی عسکری قیادت اور وزیر دفاع نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف گیدڑ بھپکیاں دیں۔بھارت کے آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی نے ہرزہ سرائی کی کہ اگر پاکستان دنیا کے نقشے پر موجود رہنا چاہتا ہے تو دہشتگردی کے حمایت روک دے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر