تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے: عطا تارڑ

لاہور (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی حکومت کا سربراہ جیل میں بیٹھ کر دہشتگردوں کو آج بھی سپورٹ کرتا ہے اور تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کچھ لوگ خیبرپختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں، انتشار پسندوں کی خواہش ہے کہ حالات کسی طرح خراب کیے جائیں، پوری قوم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہوئی، آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب کے نتیجے میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انتشار سمجھتی ہے کہ دہشتگردوں کا ساتھ دینے میں ہی عافیت ہے،اس جماعت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو لاکر بسایا ، جیل میں بیٹھے ہوئے شخص کی خواہش ہےکہ لاشوں پر سیاست کیسے چمکائی جائے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی کابینہ میں ٹمبر مافیا اور ڈرگ مافیا بیٹھا ہے، کے پی حکومت نے تمباکو، ٹمبر مافیا کےخلاف ایکشن کیوں نہیں لیا، کے پی حکومت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کےخلاف کیوں کارروائی نہیں کی، تاثر ہے کہ ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی ہے، پی ٹی آئی کا اپنا ہاؤس ان آرڈر نہیں، بھارت کی للکار پر بانی پی ٹی آئی دبک کر بیٹھ گئے۔انہوں نے مزید کہاکہ ریاست فیصلہ کرچکی ہے دہشتگردوں کو شکست دیں گے، دہشتگردوں کوپاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کی مزید گنجائش نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا سربراہ جیل میں بیٹھ کر دہشتگردوں کو آج بھی سپورٹ کرتاہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے عالمی میڈیا کے سامنے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی بات کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر