ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل، میجر سبطین شہید

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج جہنم واصل کر دیئے، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک میجر شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی، اس دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، تاہم پاکستانی جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔
پاک فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ تمام دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے اور ملک میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فوج کے 30 سالہ بہادر افسر میجر سبطین حیدر نے بہادری اور دلیری کی مثال قائم کرتے ہوئے دشمن کا مقابلہ کیا، وہ اپنے دستے کی قیادت کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر لڑتے رہے اور مادرِ وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم کے حوصلے بلند کر رہی ہیں اور ہم آخری خوارج کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سات خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرِاعظم نے شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان دن رات ارض وطن حفاظت میں مصروف عمل ہیں، پوری قوم کو اپنی بہادر افواج کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے جان دے کر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی، قوم کو میجر سبطین جیسے سپوتوں پر ناز ہے، سلیوٹ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر