چین میں دنیا کے سب سےبلند ترین پل نے مقامی سیاحت کو نئی بلندیوں تک پہنچادیا

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے ایک دور دراز گاؤں پر جب غروب آفتاب کی سنہری روشنی چھا جاتی ہے تو ایک درجن سے زائد فوٹوگرافرز ایک کرائے کی چھت پر جمع ہوتے ہیں۔ ان کے کیمروں اور ڈرونز کی آوازیں فضا میں گونج رہی ہوتی ہیں۔ ہر کوئی دنیا کے سب سے بلند ترین پل کی رنگین آسمان کے پس منظر میں بہترین تصویر لینے کی کوشش میں ہوتا ہے۔
چین کے قومی دن اور وسط خزاں کے تہوار کی بدھ کو ختم ہو نے والی 8 روزہ تعطیلات کے دوران دریائے بئی پان پر 625 میٹر کی بلندی پر نیا کھولا گیا ہواجیانگ گرینڈ کینن پل ایک بڑا سیاحتی مرکز بن چکا ہے۔
منگل تک اندازوں کے مطابق اس پل اور اس کے آس پاس کے علاقے میں ایک لاکھ سے زائد سیاح آ چکے ہیں۔
ژین فینگ کاؤنٹی میں واقع ایک قریبی ہواجیانگ گاؤں میں صاف ںظارہ کرنے کی وجہ سے چھت کرائے پر لینے والے مواد کے تخلیق کار شئی چھاؤ چھنگ نے کہا کہ میری جگہ سے ہر تصویر ایک شاہکار ہے۔
ہواجیانگ عظیم وادی کے اوپر پھیلا ہوا 2 ہزار 890 میٹر لمبا یہ پل 28 ستمبر کو ٹریفک کے لئے کھولا گیا جس نے 3سال کی تعمیر کے بعد وادی کو عبور کرنے کا سفر 2 گھنٹے سے کم کرکے صرف 2 منٹ کر دیا ہے۔
پل کے بالکل سامنے رہنے والے شئی نے اس پل کی تعمیر کی پیش رفت کو دستاویزی شکل دی ہے اور اپنی روزانہ کی اپڈیٹس کے ذریعے آن لائن 45 لاکھ لائکس اور 2 لاکھ 76 ہزار فالورز بنائے ہیں۔
انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ تیز دھوپ ہو یا سخت سردی، مزدوروں کے زیادہ بلندی پر کام نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا۔
اب وہ نئے آنےوالے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو رہائش فراہم کرنے اور نئی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک مہمان خانے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر