8 اکتوبر2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 20 برس بیت گئے، بحالی کا کام تاحال نامکمل

مظفرآباد(نیشنل ٹائمز) آزاد جموں و کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو آج 20 برس مکمل ہوگئے، لیکن دو دہائیاں گزرنے کے باوجود تعمیرات کے معیار اور شہری منصوبہ بندی میں بہتری کا سفر ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔
دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں آج سے 20 برس قبل صبح 8 بج کر 52 منٹ پر زمین لرز اٹھی، 7.6 شدت کے زلزلے سے چند لمحوں میں بستیاں ملبے میں بدل گئیں اور 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔کے پی کے صوبے کا ایک خوبصورت شہر بالاکوٹ جو کہ دریائے کنہار کے کنارے موجود ہے، مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔بیشتر اموات ناقص تعمیرات کے باعث ہوئیں، سرکاری عمارات، سکول اور کالجز زمین بوس ہوئے، مگر بیس سال گزرنے کے باوجود تعمیراتی نظام کو محفوظ بنانے کی کوششیں تاحال ادھوری ہیں، متعدد متاثرین آج بھی رہائش، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔دو دہائیاں گزرنے کے باوجود مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر میں غیر معیاری تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، برساتی نالوں میں بھی لوگوں نے پختہ گھر تعمیر کر لئے ہیں، زلزلہ متاثرین کیلئے لنگر پورہ اور ٹھوٹھہ کے علاقوں میں نئی آبادکاری کے منصوبے بنائے گئے، ان علاقوں میں چند گھر ہی تعمیر ہوسکے ہیں۔8 اکتوبر 2005 کا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا ایک غمگین باب ضرور ہے مگر ہمیں یہ سبق بھی دیتا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی، تیاری اور اجتماعی تعاون کتنا ضروری ہے۔
زلزلہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب
دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر میں شہدائے زلزلہ کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ میں جاری ہے جہاں تقریب میں وزرائے حکومت، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دیگر موجود ہیں۔تقریب کے دوران 8 بج کر 52 منٹ پر سائرن بجا کر خاموشی اختیار کی گئی، وزرائے حکومت اور چیف سیکرٹری نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، پولیس اور ریسکیو 1122 کے دستوں نے سلامی بھی پیش کی۔دریں اثناء میرپور آزادکشمیر میں 8 اکتوبرکے زلزلہ شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا، واک میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ سے یتیم ہونے والے بچوں نے شرکت کی، کمشنر میرپور سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔زلزلہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، 8 بج کر 52 منٹ پر سائرن بجا کر شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اس موقع پر کمشنر میرپور مختار حسین نے کہا کہ 8 اکتوبر 2005 کا دن آزادکشمیر کی تاریخ کا المناک باب ہے، ہزاروں خاندان متاثر ہوئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر