جعفر ایکسپریس حادثہ: بھارت کے گودی میڈیا کا گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جعفر ایکسپریس حادثہ کے بعد بھارتی گودی میڈیا ایک بار پھر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم میں سرگرم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا اپنے ملک میں جاری فسادات اور داخلی انتشار پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان مخالف جھوٹے بیانیے کو ہوا دینے لگا ہے۔رپورٹ کے مطابق جعفر ایکسپریس کی کچھ بوگیاں ٹریک پر دھماکے کے باعث پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں چند افراد زخمی ہوئے تاہم بھارتی میڈیا نے اسے کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی مذموم کوشش کی۔سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے تخریبی واقعات کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا ان کے گٹھ جوڑ اور دشمنانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت کا گودی میڈیا 11 مارچ کے جعفر ایکسپریس حملے کو بھی غیر معمولی انداز میں پیش کرچکا ہے جبکہ پاکستان متعدد بار بھارت اور فتنہ الہندوستان کے گٹھ جوڑ کے شواہد عالمی برادری کے سامنے رکھ چکا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر