چین میں تیز رفتار ریل نظام کے ذریعے تعطیلات کے دوران سیاحت اور معیشت کا فروغ

چھانگ چھون(شِنہوا)ایک سیاح چھن یانگ، جن کے کندھے پر ہائیکنگ بیگ تھا، نے اس ماہ کے شروع میں بیجنگ چھاؤ یانگ ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر اپنا کیمرہ اور سامان چیک کیا، وہ چھانگ بائی پہاڑ جانے والی تیز رفتار ٹرین میں سوار ہونے کے لئے بے تاب تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ پہاڑ تک پہنچنے میں اب صرف چار گھنٹے سے تھوڑا زیادہ وقت لگتا ہے۔ یہ خزاں کے موسم میں جنگلات کو ان کے رنگین عروج پر دیکھنے کے لئے بہترین وقت ہے۔چھن کا سفر چین کے تیزی سے بڑھتے ہوئے تیز رفتار ریل نیٹ ورک کی ایک نئی شاخ، شین یانگ- بائی حہ سیکشن، جو شین یانگ-جیام یوسی لائن کا حصہ ہے، کے ذریعے ممکن ہوا۔ یہ سیکشن چین کےقومی دن اور وسط خزاں تہوار کی چھٹیوں سے چند دن قبل 28 ستمبر کو کھولا گیا ہے۔ اس ریلوے لائن نے بیجنگ اور چھانگ بائی پہاڑ کے درمیان سفر کے وقت کو نصف دن سے بھی کم کردیا ہے، جو چین کے شمال مشرقی علاقے کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جس سے اس خطے میں سیاحت کا تیزی سے فروغ ہوا اور یہ واضح ہو گیا کہ چین کی “فولادی شریانیں” ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں کو کس طرح بڑھا رہی ہیں۔شین یانگ-بائی حہ لائن کے مثبت اثرات فوری طور پر محسوس کئے گئے۔ چین کے سب سے بڑے آن لائن ٹریول پلیٹ فارمز میں سے ایک سی ٹرپ پر جی لین صوبے، جہاں چھانگ بائی پہاڑ واقع ہے، میں سیاحت کی بکنگز پچھلے سال کی تعطیلات کے مقابلے میں تقریباً 200 فیصد بڑھ گئیں۔ پہاڑ کے ٹکٹ ہفتوں پہلے ہی فروخت ہو گئے، علاقے کے ہوٹلز اور گھریلو قیام گاہوں سے مکمل بکنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اس ریلوے منصوبے میں ماحولیاتی تحفظ کو بھی اولین ترجیح دی گئی ہے۔ لائن کا 77 فیصد حصہ پلوں یا سرنگوں کے ذریعے گزرتا ہے تاکہ چھانگ بائی پہاڑ کے اہم ماحولیاتی علاقوں کو بچایا جا سکے۔جی لین صوبے کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے ڈائریکٹر لی پھنگ نے کہا کہ یہ صرف ایک نقل و حمل کا راستہ نہیں ہے بلکہ سرحد پار سیاحت اور تجارت کا ایک دروازہ بھی ہے۔3 اکتوبر تک جی لین میں ایک کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار ملکی سیاح آئے، جو گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد اضافہ ہے۔جی لین کے چھانگ بائی پہاڑ وانڈا ریزارٹ کے ایک اہلکار وانگ جون لنگ نے کہا کہ نئی ریلوے لائن کے ذریعے بیجنگ اور آس پاس کے علاقوں سے زیادہ سیاح یہاں آئے۔ اس تعطیلاتی سیزن میں ہمارے ہوٹل کی بکنگ کا تناسب گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد بڑھ گیا ہے۔بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے چائنہ ریلوے شین یانگ گروپ نے 2 اکتوبر کو 68 عارضی دو طرفہ ٹرینوں اور 47.5 ڈبل ڈیکر ہائی سپیڈ دو طرفہ ٹرینوں کا اضافہ کیا، جس سے بیجنگ، دالیان اور ہن چھون جیسے شہروں کی جانب روانگی کے لئے نشستوں کی گنجائش بڑھا کر 5 لاکھ 52 ہزار تک پہنچا دی گئی۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر