ملائیشیا کے ساتھ باہمی مفادات کے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنا چاہتے ہیں: شہباز شریف

کوالالمپور(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، والہانہ استقبال پر ملائیشین صدر داتو سری اور وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کی حامل شخصیت ہیں، ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں انورابراہیم کا اہم کردار ہے، آپ کے تجربات سے استفادہ کے لئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے انورابراہیم کا دورہ پاکستان یادگار تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت مثبت بات چیت ہوئی، دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی، اس دورے سے باہمی تعلقات کو تقویت ملے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، بڑی تعداد میں پاکستانی طلبہ ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، حلال گوشت کی تجارت کو وقت کے ساتھ مزید بڑھائیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی کتاب ’سکرپٹ‘ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کتاب اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان پل کا کردارادا کرے گی، قومیں محنت سے ہی ترقی پاتی ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی فرمائش پر علامہ اقبالؒ کے اشعار بھی پڑھے۔قبل ازیں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 1957 سے برادرانہ تعلقات ہیں، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوئے، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے خطے میں امن وامان سے متعلق صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، فلسطین کی سنگین صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، خطے سمیت عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک کی امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی۔انور ابراہیم نے کہا کہ ہمارے خطے میں استحکام کیلئے پاک بھارت امن اہم ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔قبل ازیں ملائیشیا کے وزیراعظم کی کتاب ’’سکرپٹ‘‘ کے اردو ترجمے کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر