شان و آبروئے اہل بیت اطہار علیہ السلام

عابد حسین قریشی

یوں تو اہل بیت اطہار علیہ السلام کا ہر فرد ایک نگینہ ہے، ایک شہکار ہے، ایک منفرد و بلند پایہ ہستی ہے، صاحب فکر و تدبر، شاندار اور عالیشان ہے، مگر سیدہ کائنات بی بی فاطمہ زہرا کے رتبہ اور شان کی الگ ہی معراج ہے، بلندی اور مقام ہے۔ وہ دنیا کی واحد خاتون ہیں، جنہیں سرور کائنات، نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزیز ترین دختر ہونے کا شرف تو از خود ایک اعزاز ہے، مگر وہ فاتح خیبر، شیر خدا مولا علی علیہ السلام کی زوجہ محترمہ، ہم شکل پیغمبر، پیکر جود و سخا و فکر و قناعت سیدنا امام حسن اور سید الشہدا، جرات و شجاعت کے پیکر اور فخر انسانیت سیدنا امام حسین علیہ السلام کی والدہ محترمہ بھی ہیں۔ اور بعد از واقعہ کربلا اور عراق و شام کے سفر اسیران کربلا کی قیادت کرنے والیں اور دمشق کے یزیدی دربار میں میں جرات و استقامت کا پیکر نظر آنے والیں بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی والدہ ماجدہ بھی تو ہیں۔ اتنی نسبتیں، اتنی بلندیاں کہاں اور کسے نصیب ہوتی ہیں۔ علامہ اقبال نے انہی بلند اور عالیشان نسبتوں پر ہی تو یوں کہا تھا۔ مریم از یک نسبت عیسٰی عزیز۔ از سہ نسبت حضرت زہرا عزیز۔ نور چشم رحمتہ العالمین (صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ) آں امام اولین و آخریں۔ بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا خاندان نبوت کا وہ تابندہ ستارہ ہیں، کہ جن کی تربیت خود نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفٰی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی، فاطمہ کا نام بھی جبرئیل امین عرش سے لیکر آئے اور آپکے ذاتی اوصاف و کمالات، جود و سخا، خدا داد صلاحیتیں، علم و فضل کا ادراک انسانی عقل و فہم سے بالا تر ہے۔ نبی مکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی اس بیٹی سے محبت بے مثل و بے مثال تو تھی ہی، مگر اس انس و محبت اور وارفتگی میں کمال شفقت پدری کا رنگ نمایاں تھا، ساتھ فاطمہ زہرا کے لئے آقا کریم صل للہ علیہ وآلہ کے دل میں احترام و تقدیس کا گہرا تاثر بھی ملتا تھا۔ بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا جب بھی آقا کریم کے سامنے آتیں، آقا کریم اٹھ کر اپنی اس عظیم الشان بیٹی کا استقبال کرتے۔ کسی بھی معرکہ یا غزوہ میں شرکت کے لئے جاتے وقت سب سے آخر میں بی بی فاطمہ کے گھر تشریف لاتے اور معرکہ سے واپسی پر سب سے پہلے اپنی اس لا ڈلی بیٹی کے گھر میں داخل ہوتے۔ یہ پیار، یہ پروٹوکول، یہ انس و محبت، یہ پدرانہ شفقت کسی اور کے حصہ میں تو نہ آئی۔ آ بھی کیسے سکتی تھی کہ بی بی فاطمہ آقا کریم کی وہ اولاد پاک تھیں، جن سے نبی مکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کا سلسلہ چلنا تھا۔ یہ تو وہی دختر رسول تھیں جن کے لئے سورہ کوثر میں اللہ تعالٰی کو یہ اعلان کرنا پڑا کہ” اے نبی ہم نے آپکو کوثر عطا کی، اورکچھ شک نہیں، کہ تمہارا دشمن ہی بے اولاد رہے گا۔” اور یہ وہی فاطمہ زہرا ہیں جن کی مولا علی سے شادی کی تجویز بھی اللہ کریم کی طرف سے آئی اور جن کی شادی کا جوڑا بھی بہشت سے آیا۔ اس منفرد و عالی مرتبت ہستی کا مقابلہ کسی بھی دیگر سے ممکن بھی نہیں اور مناسب بھی نہیں۔ وہ تو رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ کی نور نظر، دل کا چین اور آنکھوں کی ٹھنڈک تھیں۔ انہی کے بارے میں تو رسول کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، جس نے فاطمہ کو سکھ دیا اس نے انہیں سکھ دیا اور جس نے فاطمہ کو دکھ اور تکلیف دی اس نے نبی کریم کو دکھ اور تکلیف دیئے۔اور یہ بھی فرمایا کہ بی بی فاطمہ کی خوشنودی، اللہ کی خوشنودی میں ہے، اور آپکی ناراضگی اللہ کی ناراضگی میں ہے۔ بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام و مرتبہ کا کیا تقدس و طہارت سے بھرپور دلپزیر منظر ہوگا جب یوم حشر پل صراط سے انہیں گزارنے کے لئے لوگوں کو نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم ہوگا۔ نبی آخر الزماں صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس دختر عزیز جو سیدہ کائنات بھی ہیں اور مخدومہ کائنات بھی، جو بتول بھی ہیں، حبیبہ بھی ہیں، کوثر بھی ہیں اور عدیم النظیر پسران حسن و حسین کی والدہ ماجدہ بھی ہیں۔ جن کی عبادتوں اور ریاضتوں پر پوری کائنات فخر و انبساط میں مگن اور جن کی شان و سربلندی کے لئے فرش تا عرش سراپا امتنان و سر خوش، جن کے ذکر پاک میں راحت و آسودگی اور شفا، جن کے نام اور خاندان کی حرمت مسلمانوں کے لئے وجہ شفاعت، جو جنت کی عورتوں کی سردار اور جن کا گھر جنت میں آقا کریم صل للہ علیہ وآلہ کے گھر کے سامنے، جو آقا کریم کے دل کا قرار اور مولا علی کی محبتوں کا مسکن، جو ساری امت کے لئے احساس تفاخر و شان۔ وہ صرف فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہی تو ہیں۔ جن کے بارے میں علامہ اقبال نے یہ بھی کہا تھا۔ مادر آں



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر