خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک

خضدار(نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا، آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔آپریشن کے بعد علاقے کے عوام نے پاک فوج کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے لگائے، مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی موجودگی نے علاقے میں امن و سکون کو یقینی بنایا ہے۔ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بار بار کی ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور خضدار کا حالیہ آپریشن ان کے نیٹ ورک کیلئے کاری ضرب ثابت ہوا ہے۔سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر