سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ، عالمی قرض دہندگان سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی قرض دہندگان عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) سے رابطہ کیا ہے تاکہ 2025کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کے لیے “بعد از آفات ضروریات کا جائزہ” (Post-Disaster Needs Assessment – PDNA) کرایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ حکومت پاکستان نے ان بین الاقوامی اداروں کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے جس میں 2025 کے سیلاب سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کا جامع تخمینہ لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔اگرچہ حکومت نے نقصانات کا ایک ابتدائی تخمینہ تیار کیا تھا، جو وزیرِاعظم سیکرٹریٹ اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ شیئر بھی کیا گیا، لیکن اس یکطرفہ تخمینے پر تنقید کی گئی کیونکہ اس میں بعض غلطیاں موجود تھیں۔مثال کے طور پر، 2025 کے تازہ ترین سیلابوں نے بلوچستان میں کوئی نقصان نہیں پہنچایا، لیکن ابتدائی رپورٹ میں بلوچستان میں نقصانات دکھائے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر