پرانی گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پرانی گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی، امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت مخصوص شرائط کیساتھ درآمد کی جانیوالی استعمال شدہ گاڑیوں پر ڈیوٹی لاگو ہوگی۔
ایف بی آر نے کمرشل بنیادوں پر درآمد کی جانے والی استعمال شدہ اور پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی، یہ ڈیوٹی وفاقی حکومت کی جانب سے کسٹم ایکٹ 1969 کے سیکشن 18 کے سب سیکشن (3) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عائد کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ ڈیوٹی ان استعمال شدہ گاڑیوں پر لاگو ہوگی جو امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت، مخصوص شرائط کے ساتھ درآمد کی جا رہی ہیں۔ان گاڑیوں میں پی سی ٹی ہیڈنگ 8702، 8703، 8704، اور 8711 کے تحت آنے والی گاڑیاں شامل ہیں، یہ اقدام درآمدات کو کم کرنے اور ملک میں غیر ملکی زر مبادلہ کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر