چین کےقومی دن پر ریل سے سفر کرنےوالےمسافروں کی تعداد ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی ریلوے کمپنی نے کہا ہے کہ قومی دن اور وسط خزاں میلے کی 8 روزہ تعطیلات کے پہلے دن 2 کروڑ 31 لاکھ 30 ہزار مسافروں کی ریکارڈ تعداد نے ریلوے کے ذریعے سفر کیا۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈکے مطابق یہ تعداد ایک تاریخی یومیہ ریکارڈ ہے۔
ریلوے آپریٹر نے جمعرات کو ایک کروڑ 93 لاکھ مسافروں کے سفر کی توقع ظاہرہے جس کے لئے 1409 اضافی ٹرینیں شیڈول ہیں۔ اس سال وسط خزاں میلہ قومی دن کے ساتھ آ رہا ہے اس لئے 8 روزہ تعطیلات کے دوران لوگوں کےسیاحتی اور آبائی علاقوں میں اپنے خاندانوں سے ملنے کے دوروں کی وجہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔
ملک بھر میں ریلوے آپریٹرز نےمحفوظ اور موثر سفر کو یقینی بنانےکے لئے مربوط اقدامات کئے ہیں۔ان اقدامات میں سٹیشنوں پر سامان رکھنےکےجدید لاکرز کی تنصیب اور اہم مراکز میں بجلی کی فراہمی کی جانچ کو بہتر بنانا شامل ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق تعطیلات کے دوران پورے ملک میں اندازاً 2.36 ارب مسافر دورے متوقع ہیں، جن کی یومیہ اوسط تعداد 29 کروڑ 50 لاکھ ہوگی، جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر