ایلون مسک نے دولت مندی کا ایسا ریکارڈ قائم کردیا جس کی مثال نہیں ملتی

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے دولت مندی کا ایک ایسا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔
امریکی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک 500 ارب ڈالرز کمانے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے ہیں۔فوربز بلین ائیر انڈیکس کے مطابق یکم اکتوبر کو ایلون مسک کے اثاثے 500 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے جس میں بعد ازاں معمولی کمی آئی اور وہ ابھی 499.1 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔ایسا ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں اور دیگر کمپنیوں کی قدر میں اضافے کی بدولت ہوا۔واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 12.4 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا بیشتر حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔اس کمپنی کے حصص میں رواں سال کے دوران اب تک 14 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے جبکہ یکم اکتوبر کو حصص کی قدر میں 3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے ایلون مسک کی دولت میں 6 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ ماہ پہلے تک ایلون مسک کے اثاثوں میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آرہی تھی۔مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھ چھوڑنے کے بعد ایلون مسک نے اپنی کمپنیوں پر دوبارہ توجہ مرکوز کی۔کچھ دن قبل انہوں نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالرز مالیت کے حصص خریدے تھے جس سے اس کمپنی کے مستقبل پر ان کے اعتماد کا اظہار ہوا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا۔ایلون مسک کی دیگر کمپنیوں اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی کی قدر میں بھی رواں سال کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا۔جولائی میں ایکس اے آئی کی قدر 75 ارب ڈالرز تھی جبکہ اسپیس ایکس کی قدر 400 ارب ڈالرز کے قریب تھی۔اس سے قبل دسمبر 2024 میں ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کمانے والے دنیا کے پہلے شخص بنے تھے۔خیال رہے کہ ستمبر 2024 میں انفارما کنکٹ اکیڈمی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو ایلون مسک 2027 میں ٹریلین ائیر یا ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک پہلے فرد ہوں گے۔اب ایلون مسک 499 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اور اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن (350.7 ارب ڈالرز) سے لگ بھگ 150 ارب ڈالرز زیادہ کے مالک ہیں۔میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 245 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر