ہائیکورٹ کے چند ججز کا پنشن اور مراعات کیلئے 5 سالہ مدت ملازمت مکمل ہوتے ہی مستعفی ہونے پر غور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائیکورٹ کے کچھ جج صاحبان اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں لیکن وہ یہ قدم اس وقت تک نہیں اٹھائیں گے جب تک ان کی مدتِ ملازمت اتنی نہ ہو جائے کہ وہ تاحیات پنشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے اور اپنے خاندان کیلئے سہولتوں کے حق دار بن سکیں۔
اندرونی ذرائع کے مطابق متعلقہ ججز کیلنڈر پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ صرف اس وقت استعفیٰ دیں جب وہ کم از کم 5 سالہ سروس مکمل کر لیں۔سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے مطابق ہائیکورٹ کا کوئی جج صرف اسی صورت پنشن اور دیگر بعد از ریٹائرمنٹ سہولتوں کا اہل بنتا ہے جب اس نے بینچ پر کم از کم 5 سال کیلئے خدمات انجام دی ہوں۔سپریم کورٹ اس سے پہلے واضح کر چکی ہے کہ ہائیکورٹ کا جج پنشن اور اس سے متعلقہ فوائد کیلئے تبھی اہل ہو گا جب وہ کم از کم 5 سال عدالت میں خدمات سرانجام دے۔ یہ مدت پوری کیے بغیر استعفیٰ دینے کا مطلب ان سہولتوں سے محرومی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کچھ ججز جو قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں، انہوں نے عدالتی انتظامیہ کے سینئر افسران سے مشاورت کی ہے تاکہ یہ جان سکیں کہ کیا ایسی کوئی نظیر موجود ہے کہ کسی جج کو 5 سال مکمل کیے بغیر پنشن دی گئی ہو۔ اطلاعات کے مطابق، انہیں ایک ایسا کیس بتایا گیا لیکن یہ بھی کہا گیا کہ ان کے معاملے میں یہ مثال لاگو نہیں ہوتی۔ یہ ایک ایسے جج کا کیس ہے جنہوں نے ہائیکورٹ میں ترقی پانے سے قبل ضلعی عدلیہ میں طویل عرصہ خدمات انجام دی تھیں۔ عدالتی نظام میں ان کی مجموعی سروس کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں بعد از ریٹائرمنٹ سہولتیں دے دی گئیں حالانکہ انہوں نے ہائی کورٹ بینچ پر پانچ سال پورے نہیں کیے تھے۔ ایک قانونی ذریعے نے انکشاف کیا کہ افسران نے ان پر واضح کیا ہے کہ ایسی نظیر ان ججز پر لاگو نہیں ہو گی جو براہِ راست بار یا دیگر ذرائع سے ہائیکورٹ میں آئے ہوں اور ان کے پاس کوئی سابقہ عدالتی سروس نہ ہو۔یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اعلیٰ عدلیہ میں ممکنہ استعفوں کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں، یہ افواہیں متنازع 26ویں آئینی ترمیم کے بعد گردش میں آنا شروع ہوئیں۔تاحال کسی جج نے باضابطہ استعفیٰ نہیں دیا، تاہم اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں کچھ ججز مستعفی ہو سکتے ہیں، بالخصوص وہ جو 5 سال کی مدت کے قریب پہنچ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر