سیلاب سے ٹیکس آمدن متاثر، پہلی سہ ماہی میں 199 ارب روپے کا شارٹ فال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس آمدن میں بھاری کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق ستمبر کے مہینے میں 156 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا جبکہ جولائی تا ستمبر مجموعی طور پر 199 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال سامنے آیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر ایف بی آر نے 3083 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2885 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا، اس دوران ایف بی آر نے 157 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے۔ذرائع کے مطابق پہلی سہ ماہی میں انکم ٹیکس کی مد میں 1395 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 1130 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 190 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 324 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں ٹیکس آمدن میں کم از کم 60 ارب روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر