چین اور نارڈک ممالک کے درمیان تجارت میں مستحکم ترقی کا رجحان برقرار

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور نارڈک ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات میں مستقل استحکام کا رجحان برقرار ہے، جس کی خصوصیات میں تجارتی نمو کا تسلسل، دوطرفہ سرمایہ کاری کا فروغ اور ماحول دوست شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون شامل ہے۔
وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اگست کے دوران چین اور 5 نارڈک ممالک ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فن لینڈ اور آئس لینڈ کے درمیان تجارت کا حجم تقریباً 38 ارب امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت کے مطابق دواسازی اور جدید مشینری نارڈک ممالک کی چین کو بڑی برآمدات میں شامل ہیں جبکہ برقی آلات اور گاڑیوں جیسی اعلیٰ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
وزارت کے مطابق نارڈک کمپنیوں نے چین میں اپنی سرمایہ کاری جاری رکھی ہوئی ہے اور پانچوں ممالک کی طرف سے چین میں مجموعی براہ راست سرمایہ کاری 15 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر