ٹرمپ سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا، یہ بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی: نیتن یاہو

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا ہے۔
امریکی صدر کی جانب سے غزہ جنگ بندی سے متعلق مجوزہ منصوبے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا بیان سامنے آیا ہے۔نیتن یاہو نے کہا ہےکہ امریکی صدر سے گفتگو میں فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا ہے اور فلسطینی ریاست کی بات معاہدےمیں بھی نہیں لکھی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک بات واضح ہے ہم فلسطینی ریاست کی سختی سے مخالفت کریں گے جب کہ اسرائیلی فوج غزہ کے بیشتر حصوں میں موجود رہے گی۔اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی ہے جس کا اعلان قطری وزارت خارجہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سے انہوں نے قطری وزیر اعظم کو فون کرکے حملے پر معافی مانگی۔یاد رہے کہ امریکی صدر گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کیاتھا۔مسلم ممالک نے غزہ جنگ بندی سے متعلق ٹرمپ کے مجوزہ منصوبےکی حمایت کی ہے۔پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر کی غزہ جنگ بندی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر