حماس کو ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیے: برطانوی وزیراعظم

لندن (نیشنل ٹائمز)برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے اعلان کے بعد حماس سمیت تمام فریقین سے اکٹھا ہونے کا مطالبہ کردیا۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیےتاریخی دن ہے، خطے میں امن اور استحکام کے لیےکام کریں گے، غزہ امن معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نے میرا امن معاہدہ تسلیم کرلیا ہے۔اب اس حوالے سے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسےحقیقت بنانے میں امریکی انتظامیہ سے مل کرکام کریں، حماس کو اب اس منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ حماس کو ہتھیار ڈال کراوریرغمالیوں کو رہا کرکے مصائب کا خاتمہ کرناچاہیے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر