پاک فوج کا ملکی سطح پر تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)پاک فوج نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ 750 کلومیٹر رینج کے حامل فتح 4 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔یہ میزائل جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمینی سطح کے ساتھ پرواز کی خصوصیات کا حامل ہے۔ان خصوصیات کے باعث یہ میزائل اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فتح 4 میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے جو پاکستان آرمی کے میزائل نظام کی رینج اور صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کےسینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نےتجربے کا مشاہدہ کیا۔صدرِ مملکت، وزیرِاعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے فتح 4 کے کامیاب تربیتی تجربے پر شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر