پاکستان کو وفاقی حکومت مرکز کے لیول پر چلارہی ہے: میاں عامر محمود

ملتان (نیشنل ٹائمز) چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کو وفاقی حکومت مرکز کے لیول پر چلارہی ہے۔
چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے سپ ایپ کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان 2030 کا پاکستان، چیلنج، امکانات اور نئی راہیں‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 4 صوبے ہیں، پنجاب پاکستان کا 51 فیصد ہے، پاکستان بنا تو بلوچستان کی آبادی صرف 11 لاکھ تھیمیاں عامر محمود نے کہا ہے کہ پنجاب باقی تینوں صوبوں سے بڑا ہے، پنجاب کی آبادی 13کروڑ ہے، پنجاب اگر ملک ہوتو دنیا میں 13 واں بڑا ملک ہوگا، سندھ اگر ملک ہو تو یہ دنیا کا 32 واں بڑا ملک ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک نے 2019 میں ایک رپورٹ شائع کی، رپورٹ میں شائع کیا جب پاکستان 100 سال کا ہوگا تو اس کا نقشہ کیسا ہوگا، ہمیشہ کہا جاتا ہے سدرن پنجاب میں ترقی نہیں ہو سکی کیونکہ یہ لاہور سے دور ہے، یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔
بلوچستان میں ویلفیئر کا کام کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے
چیئرمین دنیا میڈیا گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اب تک صرف 5 کیپیٹل سٹیز کو ڈویلپ کیا، پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہوا کے معیار جانچنے والے پہلی دفعہ 43 آلات نصب اور سٹیشن بنائے گئے ہیں، بلوچستان میں ویلفیئر کا کام کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی آج 25 کروڑ ہے، بلوچستان کی آبادی آج ڈیڑھ کروڑ کے قریب ہے، پنجاب 2 کروڑ کی آبادی سے شروع ہوا، آج اس کی آبادی 13 کروڑ کے قریب ہے، صوبہ سندھ میں آج ساڑھے 5 کروڑ کی آبادی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک 7 اجزا سے مل کر بنتا ہے، اللہ نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے، ہماری آبادی بہت بڑی ہے، حکومت کی گرپ اس بڑی آبادی پر نہیں ہے، جب تک اختیارات نیچے منتقل نہیں کریں گے تو ترقی نہیں ہوگی۔چیئرمین دنیا میڈیا گروپ نے کہا ہے کہ گزشتہ 80 سال میں بہت سے لیڈرز اور سیاسی پارٹیاں حکومت میں آئیں، یہ نہیں کہہ سکتے کہ تمام لیڈرز برے تھے، ہم کہہ رہے ہیں آپ پاکستان کے ہر ڈویژن کو صوبہ بنا دیں، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے سے کل 33صوبے بن جائیں گے۔میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ میکسیکو کی آبادی 13 کروڑ اور 31 صوبے ہیں، چائنہ نے اپنے 31 صوبے بنائے ہوئے ہیں، بھارت ہمارے ساتھ ہی آزاد ہوا، بھارت کے کل 39 صوبے ہیں، بھارت نے پچھلے 80 سال میں 30 نئے صوبے بنائے، ہمارے پاس شروع سے لیکر اب تک صرف 4 صوبے ہیں، برازیل کی آبادی 22 کروڑ اور 36 صوبے ہیں۔قبل ازیں چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ آج کا دن پورے ملتان ریجن کیلئے ایک تاریخی دن ہوگا، قیادت کا بحران پوری دنیا میں موجود ہے، نبی کریم ﷺ کم وسائل میں تبدیلی لائے جو کوئی نہ لا سکا،
ہمارے پاس لیڈرشپ کا مغرب سے بہتر ماڈل موجود ہے: چودھری عبدالرحمان
چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ نے اپنی خصوصیات کی بنیاد پر سوسائٹی کو بدل کررکھ دیا، ہمارے پاس لیڈر شپ کا وہ ماڈل ہے جو مغرب کے پاس بھی نہیں، نبی پاک ﷺ اللہ کا پیغام لوگوں تک لیکر گئے، رسول پاک ﷺ صادق اورامین تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ میاں عامر محمود کو قوم کے محسن کے طور پر دیکھتا ہوں، میاں عامر محمود نے اس ملک کو 400 کالج، 3 خوبصورت یونیورسٹیاں دیں، میاں عامر محمود نے تعلیمی سیکٹر میں اہم کردار ادا کیا۔چیئرمین ایپ سپ نے مزید کہا ہے کہ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور کو علیحدہ صوبہ ہونا چاہیے، ساؤتھ پنجاب کی تقدیر بدل سکتی ہے، آپ کا لیڈر شپ کرائسز چھوٹے صوبے بننے سے دور ہو گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر