آئی ایم ایف کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وزیراعظم پیکج دینے کی درخواست

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)حکومت نے آئی ایم ایف کو سیلاب متاثرین کی ریکوری و بحالی کیلئے وزیراعظم پیکج دینے کی درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں مختص 389 ارب روپے کے ایمرجنسی فنڈز کی رقم سے وزیراعظم پیکج متعارف کرایا جائے گا، سیلاب کے باعث نقصانات پر آئی ایم ایف نے نیڈ بیسڈ اسیسمنٹ رپورٹ مانگ لی۔ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا نے 40 سے 50 ارب، سندھ نے 40 ارب روپے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ آئی ایم ایف نے گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ آج جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ملٹری اور جوڈیشل افسران کے علاوہ سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد سے کم رہ سکتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ این ایف سی اور سیلاب کے باعث نقصانات پر وزارت خزانہ، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں، بلوچستان کو سیلاب کے باعث نقصان نہیں ہوا، پنجاب سے آج مذاکرات شیڈول ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر