ایران نے اسرائیل کے ایک اہم ترین جاسوس کو پھانسی دیدی، یہ جاسوس کون تھا؟

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں بہمن چوبی (Bahman Choubi) نامی شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایرانی عدلیہ کے میڈیا ونگ میزان نے کہا کہ یہ مجرم ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے اہم ترین جاسوسوں میں سے ایک تھا۔میزان نے اپنے بیان میں کہا کہ جاسوسی کے ذریعے موساد کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس کو حاصل کرنا اور ایرانی ڈیٹا سینٹرز میں خلل پیدا کرنا تھا، اس جاسوس نے الیکٹرانک آلات کی درآمد کے راستے سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔ واضح رہے کہ جون 2025 میں شروع ہونے والی اسرائیل ایران جنگ کے دوران ایران میں اسرائیلی جاسوسوں کا بڑا نیٹ ورک سامنے آیا تھا، جنگ کے خاتمے کے بعد ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں کئی لوگوں کو پھانسی دی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر