ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ایف بی آر نے سیلاب سے توسیع کو جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے ہیں ان کے پاس کافی وقت تھا جب کہ آئی آرآئی ایس سسٹم کی سست روی کے دعوے بھی غلط ہیں،یہ پلیٹ فارم مکمل فعال ہے۔ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع نہ کرانے کے نتائج ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر