خطے میں سب خاص مقصد کیلئے متحد ہیں، ٹرمپ کا ایک بار پھر غزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونےکا اشارہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ امن منصوبےکی تجاویز پر اسرائیل اور عرب رہنماؤں سے بہت اچھا رد عمل ملاہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام لوگ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو سے ملاقات میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی امید ہے، انہوں نے بتایا کہ تجاویز کا مقصد صرف غزہ میں نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں وسیع امن تک پہنچنا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ تمام فریق پہلی بار کسی خاص مقصد کے لیے متحد ہیں، پہلی بار کچھ خاص ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ضرور مکمل کیا جائے گا اور ہم یہ کر کے دکھائیں گے۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، امریکی حکام کے مطابق ملاقات کا مقصد جنگ بندی معاہدے کا فریم ورک طے کرنا ہے۔دوسری جانب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بتایا کہ امریکی حکام اسرائیلی اور عرب رہنماؤں کے ساتھ انتہائی پیچیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 روز قبل بھی غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر