اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں 2 یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا: حماس

غزہ (نیشنل ٹائمز)افلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں کے بعد 2 یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
مزاحمتی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے 24گھنٹوں کے لیے روکے جائیں تاکہ یرغمالیوں کو خطرے سے نکالا جاسکے۔حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہونا اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور شدید بمباری کا نتیجہ ہے۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت مختلف رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی شہید ہوگئے۔خان یونس میں ڈھائی ماہ کا بچہ بھوک اور علاج نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی افواج غزہ میں رہائشی مکانات اور عمارتوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جس کے باعث طبی ٹیموں کے لیے زخمیوں تک پہنچنا اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث 66 ہزار افراد شہید اور ایک لاکھ 68 ہزار 162 زخمی ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر