دبئی(نیشنل ٹائمز) دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مسافروں کے لیے ریڈ کارپٹ اسمارٹ کوریڈور متعارف کروا دیا ہے، جس کی بدولت امیگریشن کا عمل اب صرف چند سیکنڈز میں مکمل ہو رہا ہے۔
دبئی ائیرپورٹ کے جدید نظام میں پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں اور مسافر بیک وقت 10 افراد کے ساتھ کوریڈور سے گزر سکتے ہیں۔یہ سہولت دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) پر مبنی مسافروں کا کوریڈور ہے اور فی الحال ٹرمینل تھری، بزنس کلاس ڈپارچر ہال میں دستیاب ہے۔دبئی حکام کے مطابق اس نظام سے خصوصاً فیملیز کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ امیگریشن کا عمل زیادہ سہل اور تیز ہو گیا ہے۔GDRFA Dubai کے مطابق یہ اسمارٹ کوریڈور دبئی ائیرپورٹ کے مسافروں کے لیے ایک انقلابی سہولت ہے، جس سے امیگریشن کا عمل چند سیکنڈز میں مکمل ہوتا ہے۔ مستقبل میں اس سہولت کو تمام ٹرمینلز میں وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ ہم دبئی ائیرپورٹ کو مزید ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ کریں گے۔اس اقدام سے دبئی اپنے وژن کی جانب ایک قدم اور بڑھ گیا ہے، جس میں شہر کو دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک کے طور پر پیش کرنے کے لیے ڈیجیٹل اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( AI ) ٹیکنالوجی پر فوکس کیا جا رہا ہے۔
دبئی ائیرپورٹ پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسمارٹ کوریڈور، امیگریشن کا عمل اب چند سیکنڈز میں ممکن



