سکیورٹی فورسز کے درشہ خیل آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک بنگلادیشی نکلا

لکی مروت (نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے متعدد دہشت گردوں میں سے ایک بنگلادیشی شہری نکلا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں مُلا نذیر گروپ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر 26 اور 27 ستمبر کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔سکیورٹی فورسز کے اس انٹیلی جنس آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق درشہ خیل آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ملا نذیر گروپ کے 7 سے 10 خارجی زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کیے گئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔تحقیقاتی حکام کے مطابق درشہ خیل آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت بنگلا دیشی شہری کے طور پر ہوئی ہے جس کے قبضے سے بنگلا دیش کا شناختی کارڈ، کرنسی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی کارروائیوں میں 2 سے 3 بنگالی شہری مارے جا چکے ہیں۔تحقیقاتی حکام کے مطابق یہ افراد مبینہ طور پر تبلیغی سرگرمیوں کے لیے افغانستان گئے تھے ، جہاں شدت پسند گروہوں نے انہیں اپنے نیٹ ورک میں شامل کرلیا تھا۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس معلومات پر بنگلا دیشی حکام نے بھی 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر