اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایرانی جوہری معاہدے کو توسیع دینے میں ناکام

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے میں مزید 6 ماہ تو سیع کی قرارداد منظور نہ ہوسکی، اس قرارداد کا مقصد ایرانی جوہری معاملے میں سفارتی کوششوں کے لئے مزید وقت دینا تھا۔
یہ مسودہ قرارداد چین اور روس نے پیش کی تھی، جس کے حق میں 4 ووٹ آئے، 9 ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا اور 2 ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ جس کی وجہ سے اس قرارداد کی منظوری کے لئے درکار 9 ووٹ حاصل نہ ہو سکے۔
اگر یہ قرارداد منظور ہو جاتی تو ایران اور 6 طاقتوں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے اور اس کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231، جو اس معاہدے کی توثیق کرتی ہے، میں 6 ماہ کی توسیع ہو جاتی جبکہ یہ اقوام متحدہ کی ایران مخالف پابندیوں کے ’’سنیپ بیک‘‘ طریقہ کار کو بھی روک دیتی۔
الجیریا، چین، پاکستان اور روس نے اس مسودہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، گیانا اور جمہوریہ کوریا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ سلامتی کونسل کے بقیہ 9 رکن ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔
قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ چین کو اس قرارداد پر رائے شماری کے نتائج سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا موقف ہے کہ مکالمہ، مذاکرات اور سفارتی ذرائع ہی صرف ایران کے جوہری مسئلے کے قابل عمل حل ہیں اور سیاسی حل ہی مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنےکا واحد درست راستہ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر