چائنہ سدرن ایئر لائنز نے ارمچی-دبئی براہ راست پرواز بحال کر دی

دبئی(شِنہوا) چائنہ سدرن ایئر لائنز نے چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی اور دبئی کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں بحال کر دی ہیں۔
ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بوئنگ 737 طیارے کے ذریعے چلائے جانے والے اس روٹ پر ہفتے میں دو پروازیں چلیں گی۔ فلائٹ سی زیڈ 6069 ارمچی سے جمعرات اور اتوار کی شام کو روانہ ہوگی جس کا دورانیہ تقریباً 6.5 گھنٹے ہوگا۔ واپسی کی پرواز سی زیڈ 6070 دبئی سے پیر اور جمعہ کی صبح روانہ ہوگی جس کا سفر تقریباً 5.5 گھنٹے پر محیط ہوگا۔
ایئر لائن نے کہا کہ یہ پروازیں ارمچی تیان شان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چلائی جائیں گی اور یہ چین اور یو اے ای کے درمیان مختصر ترین فضائی راستہ ہے۔ مسافر اس روٹ کے ذریعے کاناس، ایلی اور کاشغر جیسے سنکیانگ کے سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ چین کے بڑے شہروں اور وسطی و جنوبی ایشیا کے ممالک تک بھی سفر کر سکتے ہیں۔
ارمچی-دبئی براہ راست پروازوں کی بحالی کے ساتھ چائنہ سدرن ایئرلائنز اب چین سے دبئی کے لئے ہفتہ وار 23 براہ راست مسافر پروازیں چلا رہی ہے جن میں گوانگ ژو سے روزانہ 2 پروازیں، شین زین سے ہفتہ وار 4 اور ووہان سے 3 پروازیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایئرلائن گوانگ ژو اور دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتہ وار 3 بار بوئنگ 777 مال بردار پروازیں بھی چلا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر