بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ، امریکا کا ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن( نیشنل ٹائمز) امریکا نے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نےکچن کیبنٹس اور باتھ روم وینٹیز پر 50 فیصد اور فرنیچر پر 30 فیصد اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں یکم اکتوبر سے فارماسیو ٹیکل کی درآمد پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں ادویات کا پلانٹ لگانے پر ٹیرف سے چھوٹ ہوگی، یہ ٹیکس کئی وجوہات کی بنیاد پر لگایا جا رہا ہے لیکن سب سے بڑھ کر قومی سلامتی کے مفادات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف کی وجہ سے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیوں کہ بھارت دنیا کے سب سے بڑے دواسازی برآمد کنندگان میں شامل ہے اور امریکا میں استعمال ہونے والی ایک تہائی سے زائد ادویات بھارت برآمد کرتا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت ہر سال تقریباً 10 ارب ڈالر کی فارماسیوٹیکل مصنوعات امریکا کو برآمد کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے۔امریکا نے بھارت سے آنے والی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کررکھا ہے جس سے بھارتی برآمدات مشکلات کا شکار ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر