سندھ کابینہ میں ردو بدل متوقع، سعید غنی سے بلدیات کی وزارت واپس لینے کا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ کابینہ میں ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کے تحت سعید غنی کی وزارت میں تبدیلی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مختلف وزرا کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی، جام خان شورو اور اسماعیل راہو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ان کی جگہ بدین سے منتخب رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو کو صوبائی وزیر بنانےکا امکان ہے جب کہ کابینہ کے اہم وزیر سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلم دان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جام خان شورو کو اضافی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر