آئی ایم ایف کاگزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات سے قبل معاشی ٹیم نے ٹیکس محاصل اور مالی کارکردگی کا ڈیٹا آئی ایم ایف سے شیئر کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں نمایاں کمی، سست معاشی سرگرمیاں اور عدالتی مقدمات ہدف پورا نہ ہونےکی وجہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 12.9 کھرب ہدف کے مقابلے میں 11.74کھرب روپے اکٹھے کیے، 250 ارب سے زائد کے ٹیکس کیسز التوا کا شکار رہے، ٹیکس مقدمات کےفیصلوں میں تاخیرسے 3.1 ٹریلین کا سہ ماہی ہدف بھی خطرے میں ہے جب کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.5فیصد کاہدف نہ مل سکا۔ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسٹیٹ بینک کےمنافع اور پیٹرولیم لیوی کے باعث نان ٹیکس ریونیو میں نمایاں اضافہ رہا، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سست روی سے نئے ٹیکس اقدامات سے کم ریونیو جمع ہوا جب کہ رواں مالی سال اب تک ہدف سے کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجہ سیلاب ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد گزشتہ سال 70 لاکھ سےبڑھ کر 77 لاکھ تک ہوگئی ہے، حکومت نے 24 سال میں سب سےزیادہ 2.4 کھرب روپے پرائمری سرپلس حاصل کیا، مالی خسارہ جی ڈی پی کے5.4 فیصد تک محدود اور ہدف سے بہتر رہا تاہم سرپلس بجٹ کے حوالے سے صوبوں کا وعدہ پورا نہ ہوسکا اور ہدف سے280 ارب روپےکم جمع ہوا۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ میں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو این ایف سی کی تشکیل نو اور اب تک کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جب کہ نئے این ایف سی کے حوالے سے صوبوں کی مشاورت سے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر