شین ژو-20 کے خلاباز چوتھی خلائی چہل قدمی کے لئے تیار

بیجنگ(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے)نے اعلان کیا ہے کہ چین کے خلائی سٹیشن پر موجود شین ژو-20 کے خلاباز آئندہ چند دنوں میں اپنی چوتھی خلائی چہل قدمی انجام دیں گے۔
سی ایم ایس اے نے بتایا کہ خلاباز 15 اگست کو اپنی تیسری خلائی چہل قدمی مکمل کرنے کے بعد سے خلائی زندگی کی سائنس، انسانی جسم پر تحقیق، مائیکروگریوٹی فزکس، نئی خلائی ٹیکنالوجیز اور اطلاق جیسے شعبوں میں تجرباتی کاموں کو مسلسل آگے بڑھارہےہیں۔
خلابازوں نے دیگر کام بھی انجام دیئے ہیں جن میں مدار میں طبی امداد کی تربیت، مکمل نظام کے دباؤ سے متعلق ہنگامی صورتحال کی مشقیں، سٹیشن کے ماحول کی مسلسل نگرانی، آلات کا معائنہ اور دیکھ بھال اور سامان کا انتظام شامل ہے۔
ادارے نے بتایا کہ خلائی سٹیشن کا مجموعہ مستحکم طریقے سے کام کر رہا ہے اور تینوں خلا باز صحت مند اور آئندہ خلائی چہل قدمی کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر