شی جن پھنگ کا چین کے 2035 کے طے شدہ قومی اہداف کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہ اجلاس میں اپنے ویڈیو پیغام میں چین کے 2035 کے قومی طے شدہ اہداف (این ڈی سیز) کا اعلان کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے چین کے نئے این ڈی سیز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین 2035 تک اپنی معیشت میں مجموعی گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو چوٹی کی سطح سے 7 سے 10 فیصد تک کم کرے گا اور اس سے بہتر کرنے کی کوشش کرے گا۔ مجموعی توانائی کی کھپت میں غیر فوسل ایندھن کا حصہ 30 فیصد سے زائد بڑھائے گا، ہوا اور شمسی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت کو 2020 کی سطح سے 6 گنا بڑھا کر3 ہزار 600 گیگاواٹ تک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ چین مجموعی جنگلاتی رقبہ 24 ارب مکعب میٹر سے زائد کرے گا، نئی توانائی والی گاڑیاں نئی گاڑیوں کی فروخت میں مرکزی حیثیت اختیار کریں گی، قومی کاربن اخراج کی تجارتی منڈی کو گیسوں کے زائد اخراج کے شعبوں تک وسعت دے گا اور بنیادی طور پر ایک موسمیاتی موافق معاشرہ قائم کرے گا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ اہداف پیرس معاہدے کی ضروریات کے مطابق چین کی بہترین کوششیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کے لئے چین کو سخت محنت کے ساتھ ساتھ ایک مددگار اور کھلا بین الاقوامی ماحول درکار ہے۔ چین کے پاس اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم اور اعتماد موجود ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر