ایشیا کپ: پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف

دبئی (نیشنل ٹائمز)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
پاکستان کی اننگز
بنگلادیش کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا اور ایک کے بعد ایک بیٹر آؤٹ ہوتا گیا ۔49کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔اوپنر صاحبزادہ فرحان 4 اور صائم ایوب ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوئے۔صائم ایشیا کپ 2025 میں چوتھی بار صفر پر پویلین لوٹے ۔پاکستا کی تیسری وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری ،وہ بھی 13 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ حسین طلعت صرف 3 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ کپتان سلمان علی آغا کی صورت میں گری، وہ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد شاہین آفریدی 19،محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، مہدی حسن اور رشاد حسین نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔آج جو ٹیم میچ جیتے گی وہ اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔البتہ سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر