ججز ایک دوسرے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کرسکتے: سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے قراردیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ (سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ) کے کسی بھی جج کے خلاف سنگین مس کنڈکٹ کے الزام تحت کارروائی کا فورم صرف اور صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔
عدالت کے مطابق آئین کا آرٹیکل 209 سپریم جوڈیشل کونسل کے علاوہ کسی بھی دوسرے فورم پر جج کیخلاف کارروائی پر قدغن لگاتا ہے، آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت جج ایک دوسرے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکتے۔عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر)کمیٹی اور آئینی بینچوں کی تشکیل کی کمیٹی کے ممبران ( چیف جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر) کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی غیر پائیدار ہے، اس لیے توہین عدالت کا نوٹس برقرار ہی نہیں رہ سکتا ، اس لیے اس حکمنامہ کو کالعدم قراردیا جاتا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل دو رکنی ریگولر بینچ کے 21 اور 27 جنوری کے احکامات مؤثر نہیں، اس لیے کمیٹی ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کالعدم قرار دی جاتی ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ بینچ نے عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر نہ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرارنذر عباس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی ، جس کے خلاف انہوں نے انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔تاہم دوسری سماعت کے تحریری حکمنامہ میں دو رکنی بنچ نے ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیتے ہوئے مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر)کمیٹی اور آئینی بینچوں کی تشکیل کی کمیٹی کے ممبران ( چیف جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر) کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چلانے کے لیے سپریم کورٹ کے تمام ججوں پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دینے اوراس حوالہ سے انتظامی حکمنامہ کے اجراء کے لیے معاملہ چیف جسٹس یحی آفریدی کو ہی بھجوا دیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر