کلکتہ میں بارش کا 39 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، حادثات میں 10 افرد ہلاک

کلکتہ(نیشنل ٹائمز)بھارتی شہر کلکتہ میں شدید بارشوں سے بارش کا 39 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ روز شدید بارش ہوئی جس نے بارش کا 39 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کلکتہ شہر اور اطراف میں 251 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور آخری مرتبہ اس طرح کی بارش سال 1986 میں ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے بعد شہر مفلوج ہے، تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند کردیے گئے ہیں، سڑکیں زیرآب آگئیں، شہری ٹرانسپورٹ نظام اور ریلوے سروس متاثر ہے جب کہ کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں کے بعد ہونے والے حادثات میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 8 لوگوں کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر