اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا اور کہا کہ یہ زیادتی کے مترادف ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اجلاس میں کونسل نے سپریم کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جس میں نکاح کے بعد رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں نان نفقہ کی ادائیگی لازم قرار دی گئی تھی، کونسل کے مطابق یہ فیصلہ قرآن و سنت کے خلاف ہے۔انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے اداروں کے قیام کے حوالے سے کونسل نے کہا کہ مخصوص شرائط کے تحت یہ ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں، تاہم اس سے قبل لازمی قانون سازی کی جائے اور اس عمل میں کونسل کو شامل کیا جائے۔کونسل نے دیت کے قانون میں مجوزہ ترامیم کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سےاتفاق نہیں کرتے، بل میں چاندی کو حذف کرنے اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔کونسل نے کہا کہ دیت کی سونا، چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون کا حصہ رہنی چاہئیں۔اسلامی نظریاتی کونسل نے شوگر کے مریضوں کے لیے حلال اجزا سے تیار شدہ انسولین کے استعمال کی اجازت دی، تاہم خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی اور اس حوالے سے بھی مناسب قانون سازی پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر