شام اور اسرائیل کشیدگی کم کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکا کا دعویٰ

نیویارک(نیشنل ٹائمز)شام اور اسرائیل ایک دوسرے کے ساتھ کشیدگی کم کرنے سے متعلق سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے۔
یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔امریکی ایلچی کے مطابق دونوں ممالک ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس کے تحت اسرائیل حملے روک دے گا جبکہ شام اسرائیلی سرحد کے قریب کسی بھی قسم کی مشینری یا بھاری عسکری ساز و سامان منتقل نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدہ شام اور اسرائیل کے درمیان سکیورٹی معاہدے کی جانب پہلا عملی قدم ثابت ہو سکتا ہے جس پر دونوں ممالک مذاکرات کر رہے ہیں۔امریکی ایلچی نے دعویٰ کیا کہ اس معاہدے سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی اور مزید سفارتی پیش رفت کے دروازے کھل سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ معاہدے کی حتمی منظوری اور عملدرآمد کے لیے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر