ایران چین کو اپنا اولین سیاحتی شراکت دار بنانے کا خواہش مند

تہران (شِنہوا) ایران کے وزیر برائے ثقافتی ورثہ،سیاحت اور دستکاری رضا صالحی امیری نے کہا ہے کہ ایران نے چین کو اپنا اولین سیاحتی شراکت دار بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی آر آئی بی کے مطابق رضا صالحی امیری نے کہا کہ چین کے سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال دوسرے ممالک کا سفر کرتی ہے، اس سیاحتی منڈی سے ہمیں بھی اپنا حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اس مقصد کے حصول کے لئے کا م کر رہے ہیں۔
اس ماہ کے اوائل میں رضا صالحی امیری نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطح کے تعلقات کے تناظر میں ایران میں چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔
چین کے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ایران نے جولائی 2019 سے یک طرفہ طور پر چینی شہریوں کے لئے ویزا فری پالیسی نافذ کر رکھی ہے اور چینی زبان بولنے والے درجنوں سیاحتی گائیڈز کو تربیت بھی فراہم کی ہے۔
ایران نےچین کے سیاحوں کے لئے چینی زبان میں کتابچے بھی تیار کئے ہیں تاکہ ایرانی عجائب گھروں اور سیاحتی مقامات کی سیرکے دوران وہ ایران کی ثقافت کے متعلق زیادہ معلومات حاصل کرسکیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر