امریکا نے 6 جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع کردی

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سکستھ جنریشن F-47 لڑاکا طیارے کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028 تک متوقع ہے۔
یہ اعلان چین کی طرف سے حالیہ فوجی پریڈ میں اپنی نئی جنگی مشینری کی نمائش کے 3 ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔واشنگٹن میں ہونے والے ’ائیر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس‘ کے دوران امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے کہا کہ بوئنگ کمپنی نے F-47 کے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارہ ’نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننس‘ (NGAD) پروگرام کے تحت F-22 کی جگہ لے گا۔جنرل ایلوِن کے بقول، ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے، ٹیم کا ہدف ہے کہ 2028 تک یہ طیارہ فضا میں ہو۔ پچھلے کئی برسوں کی ریسرچ، سیکڑوں ٹیسٹنگ گھنٹے اور ہزاروں گھنٹے کی انسانی محنت کے بعد ہم اس مقام پر پہنچے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف چند ماہ قبل ہونے والے اعلان کے بعد ہی بوئنگ نے پہلا یونٹ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ہم تیار ہیں، اور ہمیں تیز رفتاری سے کام جاری رکھنا ہوگا۔یاد رہے کہ مارچ 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر اعلان کیا تھا کہ بوئنگ کو NGAD کے تحت سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا ہے، صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ F-47 کے تجرباتی ماڈلز 5 برس سے خفیہ طور پر اُڑائے جا رہے تھے اور اس کی پہلی پرواز سن 2019 میں ہوئی۔امریکی فضائیہ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ F-47 کی پہلی پرواز صدر ٹرمپ کے موجودہ دورِ صدارت کے اختتام سے قبل یعنی جنوری 2029 سے پہلے ہو جائے گی۔ماہرین کے مطابق، اس طیارے میں سپر سانک تیز رفتاری، جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ہتھیار اور ڈرون کے ساتھ کوآرڈی نیٹ کرنے کی صلاحیت شامل ہو گی۔ یہ طیارہ نہ صرف دشمن کی فضائی طاقت کو چیلنج کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک سینٹرڈ وار فیئر کے ذریعے دیگر پلیٹ فارمز سے بھی روابط رکھے گا۔چین کی طرف سے حالیہ فوجی پریڈ میں جنگی طیاروں اور ہائیپر سونک میزائلوں کی نمائش کے بعد امریکی اعلان کو ایک حکمتِ عملی پیغام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں فضائی بالادستی کی دوڑ میں یہ تازہ ترین اقدام ایک بڑا قدم ہے۔امریکی فضائیہ نے F-47 کی تیاری کے لیے فنڈز کی منظوری پہلے ہی دے رکھی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ مالی سال میں اس منصوبے پر مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر