پنجاب سے آٹے اور گندم کی بندش، خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پشاور (نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب سے صوبے کو آٹے اور گندم کی بندش پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ آئین کے آرٹیکل 151 کے تحت کوئی صوبہ غذائی اجناس کی ترسیل پر پابندی نہیں لگا سکتا، گندم اور آٹے کی ترسیل بند ہونے سے صوبے میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔صوبائی سیکرٹری فوڈ شاہ محمود خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گندم، آٹے کے معاملے پرسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کا گندم اور آٹے کا 83 فیصد انحصار پنجاب پر ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر