پاکستان نے 2 کھرب سے زائد کی آمدن کیلئے 2 منصوبوں پر کام شروع کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں 750ملین ڈالر (2 کھرب 11ارب روپے ) کی مالی آمدن حاصل کرنے کے لیے دو منصوبے تیار کررہا ہے جن میں پانڈا بانڈ کے اجرا اور بین الاقوامی بینکوں کی مدد سے کمرشل فنانسنگ حاصل کرنا شامل ہے۔
دی نیوز” کے مطابق، حکومت 300 سے 500 ملین ڈالر کی کمرشل فنانسنگ کے حصول پر غور کر رہی ہے جو ڈوئچے بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور دیگر بین الاقوامی بینکوں کے کنسورشیم کے ذریعے ممکن ہوگی کیونکہ پاکستان کو 30 ستمبر 2025 کو یوروبانڈ کی میچورٹی پر 500 ملین ڈالر (ایک کھرب 40ارب روپے )کی ادائیگی کرنی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر (2کھرب 80 ارب روپے ) کی دوسری بڑی پیمنٹ اپریل 2026 میں کرنی ہے، پاکستان اس وقت ڈالرز کے حصول کے منصوبے بنا رہا ہے جب آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اس ہفتے کے دوران پاکستان کے دورے پر آنے والا ہے۔آئی ایم ایف کی ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں وہ اسٹیٹ بینک، او آئی سی سی آئی اور پاکستان بزنس کونسل (PBC) کی قیادت سے ملاقات کرے گی۔ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے “دی نیوز” کو بتایا کہ بین الاقوامی بینکوں کے ذریعے 300 سے 500 ملین ڈالر کی کمرشل فنانسنگ حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ، پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں غالباً نومبر میں، چینی مارکیٹ سے 250 ملین ڈالر حاصل کرنے کے لیے پانڈا بانڈ کے اجرا کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔جب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اس معاملے پر تبصرے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ حکومت پانڈا بانڈ کے اجرا پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس کا پہلا اجرا جلد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یوروبانڈ کی میچورٹی کے باعث حکومت کو دو بڑی ادائیگیاں کرنی ہیں‘پہلی 500 ملین ڈالر کی جو ستمبر 2025 میں ہے اور دوسری ایک ارب ڈالر کی جو اپریل 2026 میں ہوگی۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک بیرونی واجبات کی ادائیگی کے ایسے طریقے تلاش کر رہے ہیں جن سے اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ نہ پڑے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر