مغربی ممالک کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا فلسطینی عوام کے حقوق کی فتح ہے: حماس

انٹرنیشنل ڈیسک(نیشنل ٹائمز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی طرف سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو فلسطینیوں کے حقوق کی فتح قرار دیا۔حماس رہنما محمود مرداوی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت فلسطینی حقوق اور ہمارے مقصد کی عدل و انصاف میں فتح کی نمائندگی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا واضح پیغام دیتی ہے کہ قابض فورسز اپنے جرائم میں کتنی ہی دور تک چلی جائیں، وہ کبھی بھی ہمارے قومی حقوق نہیں مٹاسکتی۔ادھر حماس ترجمان نے اس اقدام کو فلسطینی عوام کے لیے ایک اہم کامیابی اور ان کے حقوق کی عالمی سطح پر توثیق قرار دیا۔ اپنے بیان میں حماس ترجمان نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا۔یاد رہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد پرتگال نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر خود مختار ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرتگالی وزیر خارجہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو پرتگال کی خارجہ پالیسی کی ایک بنیادی اور مستقل سوچ قرار دیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر