کراچی: ملیر کالابورڈ پر موٹر سائیکل سوار خاتون و مرد کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کا اینکر زخمی

کراچی (نیشنل ٹائمز) ملیر کالابورڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے اینکر امتیاز میر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملیر کالا بورڈ کے قریب کار پر فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر امتیاز میر زخمی ہوگئے، امتیاز میر اپنے بھائی کے ساتھ جا رہے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے امتیاز میر کے سینے اور چہرے پر گولی لگی جس کے بعد زخمی اینکر کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے 2 خول اور ایک گاڑی برآمد ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار خاتون اور مرد نے فائرنگ کی، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹڈ حملہ لگتا ہے تاہم حتمی معلومات زخمی اینکر کا بیان لینے کے بعد سامنے آئیں گی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر