چینی طبی امدادی ٹیموں نے 50 سالوں میں مراکش کے 67 لاکھ مریضوں کا علاج کیا

شنگھائی(شِنہوا)چین کی جانب سے مراکش کو طبی ٹیمیں بھیجنے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر شنگھائی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بتایا گیا کہ چینی طبی امدادی ٹیموں نے 1975 سے اب تک مراکش میں 67 لاکھ مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں۔ستمبر 1975 میں مراکش کی دعوت پر چینی حکومت نے طبی ٹیمیں بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا۔ گزشتہ 5 دہائیوں میں چین نے مجموعی طور پر 197 گروپوں میں 2 ہزار 25 طبی ماہرین مراکش بھیجے ہیں۔چینی ٹیموں نے مقامی ہسپتالوں کو طبی آلات عطیہ کئے، معیاری تشخیص اور علاج کے طریقہ کار میں مدد کی اور تکنیکی تربیت فراہم کی جس سے مراکش میں طبی سہولیات کی دستیابی اور پائیداری کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔قومی صحت کمیشن کی ایک عہدیدار لی جوان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون اور تبادلوں کو مزید مضبوط کرنے کی خواہاں ہے۔تقریب کے دوران مراکش کے لئے روانہ ہونے والی چینی طبی ٹیم کے 198 ویں گروپ کی رخصتی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر