ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: شاہین آج بھارتی غرور خاک میں ملانے کو تیار

دبئی(نیشنل ٹائمز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں شاہین بھارتی سورماؤں سے دو دو ہاتھ کرنے کو تیار ہوگئے، گرین شرٹس پچھلی ہار کا بدلہ چکانے کو بے قرار ہے۔
ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر ایونٹ میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں آج زور کا جوڑ پڑے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، گراؤنڈ وہی، ٹیمیں وہی اور میچ ریفری بھی اینڈی پائی کرافٹ ہی ہوں گے۔واضح رہے کہ گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔گزشتہ روز میچ کی تیاری کیلئے قومی سکواڈ دبئی کرکٹ اکیڈمی پہنچا تو پاکستان کے ساتھ بھارتی فینز نے ان کا استقبال کیا، بھارتی فینز نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی فخر زمان کے تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیا۔آئی سی سی اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آمد پر بھارتی سپورٹنگ سٹاف اور کھلاڑی ٹریننگ سیشن ختم کر کے ہوٹل چلے گئے، محسن نقوی نے کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو کی، دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کر کے حوصلہ بڑھایا۔ٹیم مینجمنٹ نے کپتان سے مل کر بھارت کیخلاف میچ کی حکمت عملی بنا لی، اوپنر بلے باز صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اوپننگ سے ہٹا کر نمبر چار پر بیٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے، فائنل الیون میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔حسن نواز کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، فاسٹ باؤلنگ میں شاہین اور حارث کو ہی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔شائقین کرکٹ نے ایک بار پھر قومی ٹیم سے امیدیں وابستہ کر لیں اور جیت کیلئے دعاگو ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ہار کا بدلہ چکائے گی۔
ہینڈ شیک تنازع اور ریفری کی معافی
یاد رہے کہ 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے نہ تو ٹاس کے وقت اور نہ ہی میچ کے اختتام پر ہاتھ ملایا تھا۔بعدازاں یہ انکشاف ہوا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس رویے پر شدید احتجاج کیا اور آئی سی سی کو ریفری ہٹانے کا مطالبہ کیا۔تاہم دوسرے میچ سے قبل اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے باضابطہ معذرت کر لی، جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر