صدر مملکت آصف علی زرداری کا کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ

کاشغر(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہفتہ کو کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا۔ یہ فری ٹریڈ زون چین کے صوبے سنکیانگ میں اپنی نوعیت کی واحد سہولت ہے جو تجارت اور لاجسٹکس کا ایک اہم مرکز تصور کیا جاتا ہے۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ ( سی پی سی )پارٹی سیکریٹری کاشغر یاو نِنگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا اور انہیں 2015 میں زون کے قیام کے بعد ہونے والی ترقی پر بریفنگ دی۔

صدر مملکت کو بتایا گیا کہ یہ زون 3.56 مربع کلومیٹر پر محیط ہے جہاں کسٹمز کلیئرنس، ایئر فریٹ سروسز، بونڈڈ ویئرہاؤسنگ، لاجسٹکس اور پراسیسنگ جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ زون کے تجارتی روابط دنیا کے 118 ممالک سے ہیں اور یہاں سے الیکٹرک گاڑیاں، بیٹریز، سولر سیلز، ہائی ٹیک مصنوعات اور آٹو پارٹس برآمد کیے جاتے ہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ فری ٹریڈ زون سڑک، ریل اور فضائی راستوں کے ذریعے ایشیا اور یورپ دونوں سے منسلک ہے اور اس کا اپنا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی ہے۔ یہ زون سوست پورٹ (گلگت بلتستان) سے 400 کلومیٹر جبکہ گوادر پورٹ سے 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

صدر مملکت نے مختلف ممالک کے اسٹالز اور کیوسکس کا دورہ بھی کیا جن میں وسطی ایشیائی ریاستیں، یورپی ممالک، جنوبی کوریا اور جاپان شامل تھے۔صدر مملکت کو 2024 میں قائم کیے گئے ڈیجیٹل ٹریڈ سینٹر کے بارے میں بتایا گیا جو اس وقت 5 ہزار 400 سے زائد کمپنیوں کا مرکز ہے۔ انہیں کراس بارڈر ای۔کامرس نمائش مرکز پر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جہاں وسطی ایشیا اور یورپ سمیت مختلف خطوں سے ڈیوٹی فری مصنوعات پیش کی جاتی ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کو “دو ممالک، جڑواں پارکس” کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی جس کے تحت ازبکستان کے تعاون سے قائم انڈسٹریل پارک ویئرہاؤس سے ویئرہاؤس تک 72 گھنٹوں میں ترسیل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ کرغزستان کے تعاون سے ایک اور صنعتی پارک بھی تعمیر کے مراحل میں ہے جو آٹوموٹیو اسمبلی اور ایل ای ڈی مصنوعات کی تیار کرے گا۔ صدر مملکت کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ، پاکستان کے سفیر برائے چین اور چین کے سفیر برائے پاکستان بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر