پابندیاں بحال ہوئیں تو جوہری معائنوں کی بحالی کا معاہدہ معطل کر دیں گے: ایران کا انتباہ

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں نہ ہٹانے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی جانب سے 28 ستمبر کو ایران پر پابندیاں بحال کی گئیں تو قاہرہ میں عالمی جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا حالیہ معاہدہ معطل کر دیا جائے گا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ اگر سفارتی سطح پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو 27 ستمبر تک یہ پابندیاں خودکار طریقے سے بحال ہو جائیں گی اور اس صورت میں آئی اے ای اے سے معاہدہ معطل سمجا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اس حوالےسے واضح کرچکے ہیں کہ ایران پر پابندیوں سے متعلق کسی بھی اقدام کی صورت میں آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں ختم نہ کرنے کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ ایران پر پہلے سے موجود تمام پابندیاں، اسنیپ بیک میکانزم کے تحت 28 ستمبر کو 30 روزہ مدت کے اختتام پر خودکار طور پر دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔رواں ماہ 10 ستمبر کو ایران اور اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے درمیان تعاون بحالی کا معاہدہ ہوا تھا۔مصر میں ہونے والے اس معاہدے پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور عالمی جوہری نگراں ادارے کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے تھے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر